ناظم جوکھیو قتل کیس سیشن عدالت منتقل

ملزمان کا نام چالان سے نکالنے کا فیصلہ سیشن عدالت کرے ۔انسداد دہشتگردی عدالت

               
May 23, 2022 · قومی
کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کی مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )سے منتقل کرنے کی درخواست منظورہو گئی ،کیس سیشن عدالت منتقل کردیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کردیا گیا ہے، فیصلہ اے ٹی سی جج امیرعلی مہیسرنے سنایا، ناظم جوکھیو قتل کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اورایم این اے شامل ہیں ،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ملزمان کا نام چالان سے نکالنے کا فیصلہ سیشن عدالت کرے ۔