کراچی:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ صرف فرح بی بی کو بچانے کیلئے ہے ،عمران خان نے فرح گوگی کو ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف نے سیمنٹ فیکٹری کا ایک بھی لائسنس نہیں بیچا جبکہ عثمان بزدار نے 16 لائسنس بیچے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں 20ہزارارب روپے قرض لیا جو ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، 6فیصد گروتھ جو دکھائی گئی اس کی بنا پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سلو کرو، عمران خان حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامناہے، اسد عمر نے جو ڈیفسٹ لیا وہ 52 سال کی تاریخ کا ریکارڈ ہے، آئی ایم ایف سے 2دن میں معاہدہ کرکے آئیں گے ۔