وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

حکومت نے آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا

اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا اوراس کیلیے مشکل فیصلے بھی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات اتحادی رہنمائوں کے رابطوں میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلیے مشکل فیصلے کیے جائیں اوراپنی آئینی مدت پوری کی جائے اس لیے موجودہ حکومت 17اگست 2023تک موجود رہے گی اوراس کے بعد نئے الیکشن کا اعلان کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے اور معاشی بہتری کیلیے سخت فیصلے آئندہ چند دنوں میں لیے جائیں گے ،واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل دوحہ روانہ ہو چکے ہیں اور وہاں انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔