اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیراجازت ارشد شریف کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ اگرارشد شرفی کی گرفتاری مطلوب ہے تواسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ارشد شریف سمیت صحافیوں کے خلاف درج مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ارشد شریف کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے صحافی معید پیرزادہ کے خلاف بھی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔
وکیل نے کہاکہ معید پیر زادہ بھی عدالت میں آچکے ہیں ان کو بھی تحفظ دیں، فون پراطلاع ملی کہ معید پیرزادہ کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگیا تو وہ بھاگ کراسلام آبادہائیکورٹ آگئے ہیں،ان کے خلاف بھی کاروائی روکیں۔