وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

لانگ مارچ اور موجودہ معاشی صورتحال پرقوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

               
May 24, 2022 · قومی
وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

اسلام ٓٓباد:وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے، سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے ۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران لانگ مارچ اور موجودہ معاشی صورتحال پر بھی  بات کریں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل 25 مئی کو لانگ مارچ کی کال دی ہے ، پی ٹی آئی کا لانگ مار چ روکنے کیلیے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ  144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاہور میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے ۔