ہمارے بارے میں بہت کچھ کہا گیا مگر کبھی توہین عدالت کیس نہیں بنائے ۔فائل فوٹو
ہمارے بارے میں بہت کچھ کہا گیا مگر کبھی توہین عدالت کیس نہیں بنائے ۔فائل فوٹو

خونی مارچ ہوگا،شیخ رشید کے بیانات میں اشتعال انگیزی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے.

ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید ایک دفعہ عدالت کے سامنے پیش نا ہو سکے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیرعدالت کیس نہیں سن سکتی، بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔عدالت نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔