کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ خبر بے بنیاد ہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں پایا، اس حوالے سے خبربے بنیاد ہے۔

 قبل ازیں حکومت اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں بلکہ جلسہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان جلسےکےبعدواپس چلےجائیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جبکہ حکومت کی طرف سے ایاز صادق، یوسف رضا گیلانی اوراسد محمود نے مذاکرات میں شرکت کی۔معاہدے کے بعد سٹرکوں سے کنٹینرز ہٹائے جانے کا امکان ہے۔