پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

غیرقانونی ریلی نکالنے،پولیس پر پتھراؤ کا الزام ۔فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ درج

جہلم :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اورفراز چوہدری کے خلاف تھانہ منگلہ میں  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

درج کیے گئے مقدمے میں  غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ  فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ، ریلی کے شرکا کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے  جبکہ پولیس وین سمیت دیگرگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

 ادھر لاہور میں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ ، مسرت اقبال چیمہ ، حسان نیازی ، زبیر نیازی کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات  تھانہ گلبرگ،بھاٹی گیٹ،شاہدرہ،اسلام پورہ میں درج کیےگئے، مقدمات میں پولیس اہلکاروں پرتشدد،اغوا،اینٹی رائٹ سامان چھیننے کی دفعات شامل کی گئی ہے مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان  پہنچانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔