مری روڈ پرچاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کرشاہراہ کو کھول دیاگیا جبکہ کاروباری مراکز بھی کھل گئے۔فائل فوٹو
مری روڈ پرچاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کرشاہراہ کو کھول دیاگیا جبکہ کاروباری مراکز بھی کھل گئے۔فائل فوٹو

جڑواں شہروں میں حالات معمول پرآنا شروع ہوگئے

اسلام آباد:عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں حالات معمول پرآنا شروع ہوگئے۔راستے کھل گئے۔

اسلام آباد بلیو ایریا سے پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت میں واپس روانہ ہوگئے۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانے والے کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ و پولیس نے مری روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کوٹریفک کے لیے کھولنے کےلیے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ مری روڈ پرچاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کرشاہراہ کو کھول دیاگیا جبکہ کاروباری مراکز بھی کھلنے لگے۔

اسلام آباد بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جھڑپوں کے دوران املاک کو شدید نقصان پہنچایا اورآگ لگائی جس سے درجنوں درخت اور پودے جھلس کر مرجھاگئے جبکہ ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا گیا۔

ڈی چوک کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے۔ ہر طرف کاغذ ، جوس کے ڈبے ، درختوں کی شاخیں اورپتے بکھرے پڑے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کا کچرا پھیلا ہوا ہے۔

مرکزی شاہراہ پرہرطرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ سی ڈی اے سمیت دیگر محکموں نے بحالی کا کام شروع کردیا۔