انہوں نے صرف اپنے ووٹرزکو ہی شرمندہ نہیں کیا بلکہ عدالت کا احترام بھی نہیں کیا۔فائل فوٹو
انہوں نے صرف اپنے ووٹرزکو ہی شرمندہ نہیں کیا بلکہ عدالت کا احترام بھی نہیں کیا۔فائل فوٹو

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دیدی ہے.طلال چوہدری

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان صاحب تاریخ لینے آئے تھے مگر دے کر چلے گئے ، ہم نے ان کو چھ دن کی دوائی دی ہے ، ان کو مکمل آرام ملے گا ، یہ واپس نہیں آئیں گے اگرآئے تو پھران کا مکمل علاج کیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑا حوا بنایا ہوا تھا،ہم نے انتظامات بھی اسی حوے کے پیش نظر کئے ، انہوں نے صرف اپنے ووٹرزکو ہی شرمندہ نہیں کیا بلکہ عدالت کا احترام بھی نہیں کیا،انہوں نے توہین عدالت کی ہے ۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کب تک عمران خان کو فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت دی جائے گی ، کل 20 لاکھ تو کیا 20 ہزار لوگ بھی نظر نہیں آئے ، ملک  کب تک عمران خان کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گا، جلسے کی اجازت ملی لیکن عمران خان کو پتہ نہیں چلا۔

مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے   تقریر کو اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کی ،  اسلام کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔