بالکل خاموش ہوجائیں، منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالیے گا۔فائل فوٹو
بالکل خاموش ہوجائیں، منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالیے گا۔فائل فوٹو

صاحبزادہ جہانگیر کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی

لندن:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانیوالے صاحبزادہ جہانگیرعرف چیکو نے  پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عمارت میں گھس کربدتمیزی وہاں موجود پاکستانی عملے سے بدتمیزی کی اورانہیں کیڑے مکوڑے قراردیدیا۔

وہاں تعینات ایک عہدیدار نے انہیں سمجھانے کی کوشش تو اسے پیچھے دھکا دیدیا اوربولے کہ ” آپ مت ملوث ہوں،مار کھائو گے، بالکل خاموش ہوجائیں، منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالیے گا”۔

 کسی شخص سے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ” کوئی شرم کھائیں کرنل صاحب، آپ جس طرح کا رویہ اپنا رہے ہیں، میں حیران ہوں کہ ایمبیسی میں کیا ہم نے یہ کیڑے مکوڑے تعینات کرکے رکھے تھے؟ تم لوگ وردیاں پہنتے ہو اور تمہیں اتنا ہی نہیں پتہ کہ تھینک یو کریں اور اندر چلے جائیں، کسی دوست کی طرف سے لقمہ ملنے پر بولے کہ اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے ، کچھ نہیں ہوتا۔