اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے حوالے سےآج رات8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم سے خطاب کیے جانے کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے تھوڑی سی مہنگائی بھی بڑھے گی، ایسا فیصلہ کرنا ہمارے لیے آسان نہیں تھا، مفتاح اسماعیل قیمتیں بڑھنے سے ہمیں سیاسی طورپرنقصان ہو گا، سبسڈی کی مد میں 120 ارب ماہانہ نقصان ہو رہا تھا، گارنٹی دیتا ہوں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو گا، دوحا میں آئی ایم ایف سے بڑے اچھے مذاکرات ہوئے۔