اسلام آباد:حکومت نے کتوں اور بلیوں کی خوراک سمیت انرجی سیور کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جب کہ 19 مئی سے قبل آرڈرکی گئی لگژری اشیا بھی منگوائی جاسکیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چند درآمدی اشیا پرپابندی میں نرمی کردی اوراس حوالے سے وزرات تجارت نے نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کتوں اوربلیوں کی خوراک کی در آمد پر پابندی عائد نہیں ہو گی، انرجی سیورکی درآمد پر پابندی عائد نہیں ہوگی، ایسی لگژری اورغیر ضروری اشیاء جن کی درآمد کے آرڈرز 19 مئی سے پہلے کیے گئے ہیں وہ درآمد کی جاسکیں گی اور ایسی تمام اشیا جن کا ائیروے بل درآمد پر پابندی سے پہلے جاری ہوچکا وہ بھی منگوائی جاسکیں گی۔