آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو

عمران خان نے حکومت کو بچانے کے لیے این آراو مانگا۔شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نے خود کواوراپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آراو مانگا،حال ہی میں منظرعام پرآنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اوردہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں منظرعام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دہرے معیارکو بے نقاب کرتی ہے،اپنے دعوؤں کے برعکس عمران نے خود کواوراپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آراو مانگا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیارکی، لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔