گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔فائل فوٹو
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔فائل فوٹو

بلیغ الرحمان کی بطورگورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹرعارف حسین علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی۔

صدر ملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی ۔

یادرہے کہ  بلیغ الرحمان ماضی میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں،نوازشریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ، لیگی رہنما بلیغ الرحمن بہاول پورکے رہائشی اوران کے والد  ایک سرجن ڈاکٹر ہیں جبکہ وہ خود سابق وفاقی وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔