مسلم لیگ (ن) والے دھاندلی کے مسٹر ہیں۔فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) والے دھاندلی کے مسٹر ہیں۔فائل فوٹو

ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں۔یاسمین راشد

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ک ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں بلکہ  ملک پر قربان ہونے کو تیار ہیں ، ہم نے سرپرکفن باندھ لیا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  ہماری ایم پی اے راشدہ کے گھر میں دروازہ توڑکرپولیس اہلکار گھسے اوراسے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا، امپورٹڈ حکومت  کا اصلی چہرہ یہی ہے یہ باہرکے ایجنڈے پر قتل وغارت کر رہی ہے ،  اسلام آباد کے ڈی چوک میں 34 ہزار شیل برسائے گئے ، مرد پولیس اہلکاروں نے ہمیں گھسیٹ کر اتارا، ہم پرڈنڈے برسائے گئے ،میں نے پوری کوشش کی کہ شفیق آباد تھانے میں پرچہ درج کرا سکوں ،میری درخواست وہاں موصول نہیں ہوئی البتہ علم ہوا کہ  ہمارے خلاف یعنی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مار بھی ہم کھائیں ، گھسیٹیں بھی ہمیں اورایف آئی آر بھی ہمارے ہی خلاف درج کی جائے ،رانا ثناء اللہ قاتل ہے ، وہ ماڈل ٹاؤن  سانحے کا قاتل ہے،ا گراسے سزا ہوتی تو پولیس کی جرات نہیں ہونی تھی کہ کسی پر ہاتھ اٹھاتے ،دھمکیاں دینے والے رانا ثنا کو کہتی ہوں کہ ثناء اللہ صاحب ، ہمارے سامنے آؤ، ہم نے نہ پکڑ لیا تو کہنا ۔