” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو
” طاقتو ر کیلیے قانون اور ، کمزور کیلیے اور ہے “۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اوراس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ ہم استعفے دے چکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔