گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے عہدے کا حلف لیا۔فائل فوٹو
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے عہدے کا حلف لیا۔فائل فوٹو

پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور:پنجاب کی 8 رُکنی صوبائی کابینہ نے آج پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس لاہورمیں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں رانا محمد اقبال خان، سردار اویس خاں لغاری، ملک محمد احمد خاں شامل ہیں۔صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، سید حسن مرتضیٰ، عطا اللّٰہ تارڑ، چوہدری بلال اصغراورعلی حیدر گیلانی بھی شامل ہیں۔