تیزرفتار مسافرکوچ الٹ گئی۔5 مسافرجاں بحق
حادثے میں 13مسافر زخمی ہو گئے،بیشترکی حالت تشویشناک ہے۔
May 31, 2022 · قومی
نیلم وادی کے منیر اور امجد لکڑیاں اکھٹی کرنے جنگل گئے تھے- فائل فوٹو
گھوٹکی:موٹروے ایم فائیو پوائنٹ 89 کے مقام پرتیزرفتار مسافرکوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
موٹر وے ایم فائیو کے پوائنٹ نمبر89 کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ حادثے کے باعث 5 مسافرجاں بحق جبکہ 13مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بیشترکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے سکھراورگھوٹکی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
مسافر کوچ پشاور سے کراچی جا رہی تھی، زخمیوں اورجاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔