اگرسابق حکومت ہوتی توحج اخراجات 11 لاکھ روپے ہوتے۔فائل فوٹو
اگرسابق حکومت ہوتی توحج اخراجات 11 لاکھ روپے ہوتے۔فائل فوٹو

قربانی کے بغیر حج پیکج ساڑھے 6 سے 7 لاکھ روپے ہو گا۔:وزیر مذہبی امور

اسلام آباد :وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے کہا ہے کہ رواں سال قربانی کے بغیر حج پیکج ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کے درمیان ہوگا، ڈیڑھ لاکھ روپے حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حج کا سرکاری کوٹہ 32 ہزار ہے، باقی 48 ہزار عازمین پرائیویٹ آپریٹر کے ذریعے حج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حاجی کی مدد کی جاسکتی ہے ، علماء ہند اس پر متفق ہیں، بھارتی حکومت حجاج کی مدد کرتی ہے، قومی خزانے میں جمع مال اورحرام پیسے میں تمیز نہیں کی جاسکتی، سود کا پیسہ قومی خزانے میں آتا ہے۔ حجاج کو سپورٹ کی رقم حال پیسے سے شامل ہوگی۔

وزیر مذہبی امورنے کہا کہ حج ایک اہم دینی اور مذہبی فریضہ ہے، سعودی عرب نے 2سال بعد انٹرنیشنل کوٹے کے تحت حج کی اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے حج اخراجات میں مسلسل اضافہ ہوا، اگرسابق حکومت ہوتی توحج اخراجات 11 لاکھ روپے ہوتے۔