قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب
اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔
June 1, 2022 · قومی
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے،فائل فوٹو
اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، جبکہ مالی سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10جون کو پیش کیاجائیگا۔صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔