عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے،فائل فوٹو
عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے،فائل فوٹو

وکلا پر تشدد۔رانا ثنااللہ وپولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور:تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر حیدر نامی شخص نے لاہور ہائی  کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کو رانا ثنااللہ کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت وزیرداخلہ سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کرنے کے خلاف درخواست پر رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔