کراچی:بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ان کی جگہ ایم کیو ایم رابطہ کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالواسیم ایڈ منسٹریٹر تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالواسیم کا نام فائنل کرلیا ہے، امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس کے اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹرایم کیوایم کا نامزد کردہ ہو گا، ایڈمنسٹریٹر کے لیے ایم کیو ایم ایک دو روز میں نام سندھ حکومت کو دے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد افسران کو تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرتعینات کیا جائے گا۔