کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

عمران خان کابیان آئین اور ملک کے خلاف ہے ۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر قوم کا رد عمل روکنا ممکن نہیں ہوگا ، عمران خان کابیان آئین اور ملک کے خلاف ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے ،عمران صاحب کے بیانات وفاق پرحملہ ہیں ،اداروں کی تباہی کی بات دشمن کرتا ہے ، ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے ۔