اسلام آباد:سپریم کورٹ نےعمران خان کی لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ، اعتراض رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عائد کیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لانگ مارچ سے متعلق پیشگی درخواست پررجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کیا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔