11 سالہ بچی کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت

اسلام آباد:عدالت نے اسلام آباد میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 11 سالہ بچی فرشتہ کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے دارالحکومت اسلام آباد میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن فرشتہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نثارکو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے سزائے موت اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔کم عمر بچی فرشتہ 15 مئی کو اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش سے لاپتہ ہوئی تھی اوراس کی لاش 21 مئی کو شہزاد ٹاون کے جنگل کے علاقے سے ملی تھی، واقعہ تین سال قبل پیش آیا تھا۔