سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر35 فیصد کٹوتی

فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں،انسٹی ٹیوشنزاورآرگنائزیشنزپرہوگا۔

               
June 3, 2022 · قومی
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔فائل فوٹو

پشاور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر35 فیصد کٹ لگا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر35 فیصد کٹ لگانے کا حکم دیا گیا ہے ، فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں ، انسٹی ٹیوشنزاورآرگنائزیشنزپرہوگا۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔