پیپلزپارٹی نےمشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی نےمشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کا کل ’’پاکستان کھپے‘‘ ریلیاں نکالنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی  نے اتوارکو عمران خان  کے بیانات کے خلاف پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اورفیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمجھتےہیں عقل صرف ان کےپاس ہے، وہ نہیں توملک بھی نہیں، عمران خان سمجھتےہیں جوان کیساتھ ہیں وہ ٹھیک،باقی سب دشمن ہیں۔ پیپلزپارٹی نےمشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا، عمران خان کےبیانات کیخلاف اتوارکوپاکستان کھپےریلیاں نکالیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ  مہنگائی کاعلاج ٹارگٹڈ سبسڈی ہے، امرازیادہ پٹرول استعمال کررہےہیں، تیل پرایسی سبسڈی ممکن نہیں جوامراکودی جائے، عمران خان نےتیل کی قیمتیں نہ بڑھاکرزیادتی کی۔

فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے او روفاق کو  لڑانے کی سازش کررہے ہیں ، خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی فورس وفاق کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ،  عمران خان نے پشاور میں سیاسی پناہ لے لی ہے ۔