کراچی سے سے پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے چشتیاں سے بازیاب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی ٹیم دعا زہرہ کو لے کرلاہور پہنچ گئی جبکہ دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دعا زہرہ کی عمر ابھی 14 سال کے قریب ہے۔پولیس کے مطابق دونوں کو قانونی تقاضے پورے کرنےکے بعد سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
اس سے قبل دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کی آزاد کشمیر میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد عدالت نے انہیں ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کو نوٹس جاری کیا تھا کہ لڑکی کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔