عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچ گئے

عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے۔

               
June 5, 2022 · قومی
ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو ہم معاشی تباہی سے نہیں بچ سکتے، چیئرمین تحریک انصاف

ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو ہم معاشی تباہی سے نہیں بچ سکتے، چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرغوراور مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔