اسلام آباد :پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت میاں منشا ءنے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ ” میں اس ملک کا نام نہیں لوں گا لیکن وہ کوئی بہت بڑی ٹرانزیکشن کرنے جارہے ہیں، وہ ہمیں3 بلین ڈالرزکی ایل این جی ادھار پر دیں گے اور ساتھ ملک میں دو بلین ڈالر کیش بھی رکھیں گے۔“
نجی ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں منشاکا کہناتھا کہ ہم نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے ان میں سے کچھ کر لیے ہیں اور کچھ ابھی اور بھی کرنے پڑیں گے ، میں مثبت سوچ رکھتاہوں ، انشاءاللہ اگلے 2ے 3 ماہ میں چیزیں بہتر ہونا شروع ہو جائیں گی ، جب سے پٹرولیم کی قیمت بڑھی ہیں، میں نے سڑک پر جاتے ہوئے محسوس کیا کہ رش میں کمی ہوئی ہے ، اس دن کے بعد سے ٹریفک کم ہواہے ، لوگوں نے بلاوجہ سفر سے گریز کرنا شروع کر دیاہے۔