حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو
حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو

:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بلاول ہاؤ س پہنچ گئے

lلاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بلاول ہاؤ س پہنچ گئے جہاں وہ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بلاول ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری نے ان کا خیر مقدم کیا ، دونوں رہنماوں کے مابین  باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو ہو گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزرا عطا اللہ تارڑ ، ملک احمد علی خان، خواجہ سلمان اور عمران گورایہ بھی ہیں ۔

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،  شرجیل میمن ،ڈاکٹر عاصم حسین،صوبائی وزرا سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی ملاقات میں آصف زرداری کے ہمراہ  ہیں ۔آصف علی زرداری وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔