کراچی:انٹربینک میں ڈالرتاریخ میں پہلی بار204 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے کے اضافے سے 204.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر3روپے 94پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار204روپے کا ہوگیا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے کے اضافے سے 204.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
6 جون کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے 14پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 201 روپے پر فروخت ہوا تھا۔