قلعہ سیف اللہ میں وین کھائی میں جا گری۔22افراد جاں بحق

 کوئٹہ : قلعہ سیف اللہ میں اختر زئی ادولہ کے مقام پرمسافر وین گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5بچوں اور5خواتین سمیت 22افراد جاں بحق اورایک بچہ زخمی ہوگیا۔بد قسمت وین لورالائی سے ژوب جا رہی تھی ۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں ۔

قلعہ سیف اللہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لورالائی سے ژوب جانے والی مسافروین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 12مرد،5خواتین اور 5بچےجان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر حافظ  قاسم کاکڑنے حادثے اوراموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مسافر وین  قلعہ سیف اللہ میں اخترزئی ادولہ کے مقام پرگہری کھائی میں گری ۔

 ڈی سی قاسم کاکڑکے مطابق جائے حادثہ دشوارگزار پہاڑی علاقہ ہے، زخمیوں اور میتوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈی یچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔