وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔فائل فوٹو
وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے مزید 4 معاون خصوصی مقررکر دیے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے مزید 4 معاون خصوصی مقررکر دیے ، محمد جنید انوار چوہدری ،سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے، 4 معاونین خصوصی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے مزید 4 معاونین خصوصی مقررکردیے۔

ممبر قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے، محمد جنید انوار وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے جبکہ عہدہ وزیر مملکت کا ہوگا۔سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اوررومینہ خورشید عالم کو بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکردیا گیا جبکہ شیخ فیاض الدین کو کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب مقررکیا گیا ہے۔

محمد جنید انوار چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم شکایات سیل میں پاکستان بھر سے عوامی نوعیت کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اوراخلاص سے نبھائیں گے۔سید طارق فاطمی، محمد صادق، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے۔