ڈالر کی قدر185 روپے تک گر سکتی ہے۔بلوم برگ

نیویارک:عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر 185 روپے تک گر سکتی ہے۔

بلوم برگ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کی شرائط پوری کر لے گا، فنڈ معاہدہ روپے کی واپسی کا راستہ بنائے گا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں  ڈالرکی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔