30جون تک تمام لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔مریم نواز

اسلام آباد:نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا ادراک ہے 30جون تک تمام لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی ،جون جولائی میں 5ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام کا درد رکھنے والا شخص وزیر اعظم ہے ، وزیر اعظم کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے ،وزیراعظم دن رات معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013میں 20سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والا پاکستان ملا اور2018میں زیرولوڈشیڈنگ والا پاکستان عمران خان کو دیا اور صرف ساڑے 3سالوں میں عمران خان نے 5سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان شہباز شریف کو دیا،عمران خان بنے بنائے بجلی پلانٹس کو نہیں چلا سکے ،نتقید اس پر ہونی چاہیے جو یہ تباہی لایا،مسائل کے حل کیلیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

عمران خان معاشی سرنگیں بچھا کرگیا،خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ عوام کو سہولت دینے کے بجائے عمران خان اور بنی گالہ کو سہولت دیتے رہے۔