ارسال کی گئی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔فائل فوٹو
ارسال کی گئی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔فائل فوٹو

سندھ میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اور مچھلی کھلائی جائے گی

کراچی: سندھ کے محکمہ جیل کی جانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے خوراک میں دو آئٹمز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اب قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار بکرے کا گوشت اور15 دنوں میں ایک بارمچھلی کھلائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت قیدیوں کے کھانے کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر تین ارب روپے کیا جائے گا۔

آئی جی جیل سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔