11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
ملزم عاطف نے بُک شاپ پرآئی بچی کے ساتھ زیادتی کی،واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔
June 12, 2022 · قومی
وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
لاہور: پولیس نے 11 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی مطابق پولیس نے 11 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا ہے،ملزم عاطف نے بُک شاپ پرآئی بچی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق ملزم ویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دے کرمتعدد باربچی کوبلیک میل کرتا رہا۔
ایس پی ماڈل ٹائون وقار کھرل نے درخواست موصول ہونے پرملزم کو فوری گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا جبکہ بچی کے والد شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔