آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آرکواختیارات دینے کی تجویز ہے کہ انکم ٹیکس کے گوشوارے فائل نہ کرنے والے افراد کے بجلی اورگیس کے کنکشن منقعطع کرنے کے علاوہ موبائل فون کی سمز کو غیر فعال کردیا جائے۔
وفاقی حکومت کے فنانس بل میں انکم ٹیکس کے سیکشن 114 بی کے مطابق ایسے ایکٹو ٹیکس دہندگان جو گوشوارے جمع نہیں کروا رہے ان کے خلاف ایف بی آر کارروائی کرسکے گا۔ ایسے افراد موبائل فون یا موبائل فون سمز کو غیر فعال کردیا جائے گا اس کے علاوہ بجلی یا گیس کے کنکشن کومنعقطع کردیا جائے گا۔
اسی طرح انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں مذکورہ شخص پر دائرہ اختیار رکھنے والے بورڈ یا کمشنر موبائل فون، موبائل فون سمز اور بجلی اور گیس کے کنکشن بحال کرنے کا حکم دے سکتاہے۔