آصف زرداری سے بشیر چیمہ،چوہدری سالک حسین کی ملاقات
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کو خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے۔
June 12, 2022 · قومی
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔فائل فوٹو
لاہور:سابق صدر آصف زرداری سے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بجٹ میں کاشتکاروں کوخصوصی طورپرریلیف دیا گیا ہے۔کاشتکاروں،بیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادبحال کرناحکومت کی ترجیح ہے۔