پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں شادیوں کے فنکشن کرالیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگراسپیکرپنجاب اسمبلی  آئی جی کو نہیں بلا سکتے تو پھراسمبلی میں اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرالیں، اس سے کچھ آمدن ہو جائے گی ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کیا پارلیمانی نظام میں یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی پیش نہیں ہوگا؟۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام اور اداروں میں اتفاق ہے کہ 30  سال کیلیے ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا،پاکستان میں گورننس وزیراعلیٰ کے پاس ہے ، وزیراعلیٰ کے پاس پیسہ وفاق سے زیادہ ہوتا ہے ، وفاق تو قرض پرکام چلاتا ہے ،فوج نے بڑی قربانی دی ہے ، ہر سال ان کا بجٹ کم ہو رہاہے،بجٹ کم ہونے سے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔