وزیراعلیٰ سندھ نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے واقعہ پرانکوائری کرنے کا حکم دیا۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے واقعہ پرانکوائری کرنے کا حکم دیا۔فائل فوٹو

حکومت کی یہی روش رہی تو ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔اختر مینگل

کراچی:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ اگر حکومت کی یہی روش رہی تو ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا،وزیراعظم کو وقت دیاہے اگروہ ڈیلیورنہیں کرسکے تو پھر ہم اپنا فیصلہ کریں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق گزشتہ شب سندھ اسمبلی کے باہر سندھ پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کیلیے دیے گئے دھرنے پر تشدد اورگرفتاریوں کے خلاف رات گئے سرداراختر جان مینگل نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا، سردار اختر مینگل نے سندھ اسمبلی کے سامنے ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

سردار اختر مینگل نے واضح کیا کہ اگر حکومت کی یہی روش اور روایت رہی تو حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا جس پروفاقی وزیر داخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ نے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے واقعہ پرانکوائری کرنے کا حکم دیا اس کے بعد سردار اختر جان مینگل اورایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی خصوصی ہدایت پررات کو زبیر کلمتی کی قیادت میں بی این پی کے رہنماؤں اورورکرزکی کثیر تعداد پولیس تھانہ پہنچ گئی اورتمام گرفتار بلوچوں کے رہا ہونے تک وہیں تھے، اس موقع پرمتاثرین نے پارٹی رہنما کا شکریہ ادا کیا۔