ایم کیوایم کا امیدواردوسرے اورٹی ایل پی تیسرے نمبرپر
ایم کیوایم کا امیدواردوسرے اورٹی ایل پی تیسرے نمبرپر

این اے 245 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد:معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلیے 20جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے جبکہ 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 6 جولائی کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔