محکمہ ریلوے میں ہفتے میں 6 روز کام ہوگا
پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
June 17, 2022 · قومی
کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد: وزارت ریلوے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت محکمہ ریلوے میں ہفتے میں 6 روز کام ہوگا، محکمہ ریلوے کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
ریلوے کے تمام دفاتر پیر سے ہفتہ چھ روز تک کھلے رہیں گے، پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز ریلوے کے تمام دفاتر میں صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ورکنگ ہوگی۔