10کلوسونا بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد کی کسٹم کلکٹر عدالت نے دس کلو گرام سونا اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔کسٹم کلکٹرعدالت نے سونا بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

کسٹم کلکٹرکے مطابق دس کلو گرام سونا 18جنوری کو اپنے بھائی حیواد خان خالدی کے ساتھ موجود افغان خاتون سوہیلہ الوکوزے  سے برآمد ہوا تھا ،افغان بہن بھائی سونا پشاور ائیر پورٹ سے دبئی سمگل کررہے تھے ، ضبط ہونے والے دس کلو گرام گولڈ کی قیمت 11کروڑ روپے بنتی ہے ، افغان خاتون سے سونا پشاورائیر پورٹ پراے ایس ایف اور کسٹم حکام نے برآمد کیا تھا ۔

کسٹم کلکٹر کا کہنا تھا کہ افغان خاتون بھاری مالیت کے گولڈ ساتھ لے جانے کوئی قانونی جواز پیش نہ کرسکی ،حکام نے پشاور ائیر پورٹ پرافغان بہن بھائی سے گولڈ اور انکے پاسپورٹ ضبط کئے تھے ، افغان خاتون کی جانب سے کسٹم عدالت میں پیش کی گئی رسیدیں بھی جعلی ثابت ہوئیں ، کسٹم کلکٹر زاہد علی بیگ کی عدالت نے پانچ ماہ سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ،