کراچی:ایف بی آر کے کراچی میں واقع تمام دفاتر میں افسران و ملازمین نے تنخواہوں و الاؤنسز میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال شروع کردی ۔
ریجنل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین سال 2008 سے معطل پرفارمنس الاؤنس بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج کے دوران ایف بی آر ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ اس موقع پر ریجنل ٹیکس آفس کی مرکزی عمارت سے متصل سڑک کو بلاک کردیا گیا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ملازمین کی تنخواہیں وزیراعظم سیکرٹریٹ، ایف آئی اے، جوڈیشری، این ایچ اے ودیگر محکموں کی نسبت 100سے 250 فیصد کم ہیں۔ لہٰذا الاؤنس اور تنخواہیں دیگر محکموں کے ملازمین کے مساوی کی جائیں۔