اسلام ٓٓباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔ بحیثیت صدرِ پاکستان مجلسِ شوریٰ کے منظور کردہ بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے تکلیف دہ امر ہے۔
اس حوالے سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین اوراوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں، تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں، مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے۔