اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں آج سے طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بدھ طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے سبب ملک کے بیشتر علاقوں میں ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی، اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔
اسلام آباد میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں راولپنڈی ، مری ، اٹک اورگردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بادل ابر رحمت برسائی تھی۔ کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد ، کوٹلی ، باغ ، پلندری اوردیگر مقامات پربھی موسلادھا بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہوں گی۔کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل کل برسیں گے۔