ڈالرکی قیمت میں اچانک گراوٹ شروع ہو گئی

کراچی:اچانک ڈالرکی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈال کی قیمت میں اب تک  4 روپے 70 پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ پیسے کمی ریکارڈ کی جا چکی جس کے بعد ڈالرکی قیمت 207 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر4 روپے 50 پیسے سستا ہواہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے  پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 42 ہزار 458 پوائنٹس پرتھا جس میں اب تک 303 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 761 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔